شیطان، زہریلے جانور اور نظرِ بد سے حفاظت کے نبوی کلمات
Words of Refuge from Satan, Venomous Creatures & the Evil Eye
كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ، وَيَقُولُ: «إِنَّ أَبَاكُمَا كَانَ يُعَوِّذُ بِهَا إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ».
نبی کریم ﷺ حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو ان کلمات کے ذریعے اللہ کی پناہ میں دیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ تمہارے والد (سیدنا ابراہیم علیہ السلام) بھی اسماعیل اور اسحاق علیہما السلام کو انہی کلمات سے پناہ میں دیا کرتے تھے: "میں پناہ مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات کی، ہر شیطان سے، ہر زہریلے جانور سے، اور ہر لگ جانے والی نظرِ بد سے۔"
بچوں اور اہل و عیال پر صبح و شام یہ کلمات پڑھ کر پھونکنا اور انہیں اللہ کی پناہ میں دینا مسنون اور نہایت مؤثر حفاظت ہے۔