((إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَاماً فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ، فَإِنْ نَسِيَ فِي أَوَّلِهِ فَلْيَقُلْ بسمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ)).
ترجمہ: جب تم میں سے کوئی کھانا شروع کرے تو کہے: اللہ کے نام کے ساتھ۔ اور اگر بھول جاؤ تو جب یاد آئے تو کہو: شروع میں اور آخر میں اللہ کے نام کے ساتھ۔
◈ مستند شرعی حوالہ: حصن المسلم: 178 | Abu Dawud 3/347, At-Tirmidhi 4/288. See Al- Albani's Sahih At-Tirmidhi 2/167.
((مَنْ أَطْعَمَهُ اللَّهُ الطَّعَامَ فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَأَطْعِمْنَا خَيْراً مِنْهُ، وَمَنْ سَقَاهُ اللَّهُ لَبَناً فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ)).
ترجمہ: جس کو اللہ نے کھانا دیا اسے یہ کہنا چاہیے: اے اللہ ہمیں اس میں برکت دے اور ہمیں اس سے بہتر رزق عطا فرما۔ جس کو اللہ تعالیٰ نے دودھ پلایا ہے وہ کہے: اے اللہ ہمیں اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس سے زیادہ عطا فرما۔
◈ مستند شرعی حوالہ: حصن المسلم: 179 | At-Tirmidhi 5/506. See also Al-Albani, Sahih At-Tirmidhi 3/158.